ایک رکعت میں ایک سورت کو دویا زیادہ بار پڑھنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔
اگر نمازی نے ایک سورت بھولنے کی وجہ اسے چھوڑ کر کوئی دوسری سورت پڑھ لی تو اس پر سجدہ سہو واجب نہیں۔ بہتر یہ ہے کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران تین آیات کی تلاوت کے بعد نمازی رکوع کر لے۔
آئمہ مجتہدین نے جو بیان کیا ہے وہ احادیثِ طیبہ کی روشنی اور قرآن و سنت کی نصوص کے عین مطابق ہے
نماز کی شرائط، فرائض، واجبات اور سنن و مستحبات ہیں، ان کے رہ جانے کی صورت میں نماز میں نقص واقع ہو جاتا ہے
قضاء کا مطالبہ صرف فرائض اور واجبات امور کے متعلق ہے، سنن و نوافل کی قضا نہیں ہوتی