کیا دورانِ نماز غیر عربی زبان میں دعا مانگی جاسکتی ہے؟


سوال نمبر:4976
کیا وتر نماز میں دعائے قنوت کے بعد اردو میں دعا مانگی جاسکتی ہے؟ یا صرف قرآنی و عربی دعائیں پڑھی جائیں گی؟

  • سائل: عبداللہمقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 17 اگست 2018ء

زمرہ: نماز

جواب:

نماز میں قرآنی یا مسنون دعائیں پڑھ سکتے ہیں، اردو یا کسی دوسری زبان میں دعا خواہ قرآنی کا ترجمہ یا حدیث کا ترجمہ ہی کیوں نہ ہو‘ نماز میں نہیں کرسکتے۔

بہتر تو یہ ہے کہ دعائے قنوت یاد کریں، لیکن اگر دعائے قنوت نہ آتی ہو تو اس کی جگہ کوئی مسنون دعا پڑھ سکتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی