کیا سلام پھیرنا نماز کا واجب ہے؟


سوال نمبر:4498
السلام علیکم! سوال نمبر 4464 کے بارے میں وضاحت درکار ہے۔ اگر امام تشہد پڑھ لیتا ہے اور درود پاک پڑھتے ہوئے اس کا وضو ٹوٹ جاتا ہے تو وہ کیا کرے گا؟ کیا سلام پھیرنا نماز کا واجب نہیں‌ ہے؟ اگر واجب ہے تو اس کے بغیر نماز کیسے ادا ہوسکتی ہے؟

  • سائل: مہد عثمانمقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 16 نومبر 2017ء

زمرہ: نماز کے واجبات  |  نماز

جواب:
نماز کے واجبات میں سے ایک ’خروج بصنعہ المصلی‘ یعنی نمازی کا اپنے ارادہ سے نماز سے نکلنا شامل ہے۔ خروج نماز کا مسنون طریقہ السلام علیکم و رحمۃ‌ اللہ کے الفاظ کہتے ہوئے دائیں اور بائیں سلام پھیرنا ہے۔ اگر کسی نمازی یا امام کا تشہد کے بعد وضو ٹوٹ جاتا ہے تو وہ نماز سے خود بخود نکل جاتا ہے، اسے سلام پھیرنے کی ضرورت نہیں‌ رہتی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری