کیا نماز میں‌ دنیاوی خیالات سے بچنے کے لیے نماز کا ترجمہ سوچنا جائز ہے؟


سوال نمبر:5332
السلام علیکم مفتی صاحب! نماز میں دنیا کے خیالات آتے رہتے ہیں ان سے بچنے کے لئے ثناء، سورۃ فاتحہ یا کسی بھی سورۃ کو عربی زبان کے اشاروں میں سوچنے اور ذہن میں لانا جائز ہوگا یا نہیں؟ اور مستحق ثواب ہوں گے یا نہیں؟

  • سائل: عرفان ممتازمقام: کراچی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 27 اپریل 2019ء

زمرہ: نماز

جواب:

نماز کے دوران دنیاوی خیالات سے بچنے کے لیے نماز ترجمہ کے ساتھ یاد کریں اور اشاروں میں سوچنے کی بجائے الفاظ کے معانی ذہن میں ہونے چاہئیں۔ نماز میں الفاظ کی ادائیگی ضروری ہے صرف سوچنے سے نماز ادا نہیں ہوتی۔ اس لیے صرف الفاظ کو سوچ کر ذہن میں لانے سے نماز نہ ہوگی۔ مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

کیا نماز میں دنیاوی خیالات کا آنا اسکی عدم قبولیت کی علامت ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری