اس زمرے میں حقوق العباد، خور و نوش، رسوم و رواج، محاسن و رذائلِ اخلاق اور امورِ سیاست سمیت دیگر معاشرتی موضوعات شامل ہیں
اسلام میں نسب تبدیل کرنے سے سختی سے منع کیا گیا ہے اور ایسا کرنے پر سخت وعید بھی آئی ہے
ملاقات کا آغاز سلام سے کرنا اسلامی شعائر میں سے ہے اور کوئی مسلمان اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتا
دعوتِ دین کی خاطر غیرمسلموں سے دوستی کرنا اور ان سے خوش اخلاقی سے پیش آنا جائز ہے
خطیب صاحب کے جملے کی تاویل ممکن ہے، اولاً ان سے وضاحت طلب کرنی چاہیے کہ اس جملے سے ان کی کیا مراد تھی
رسول ﷲ ﷺ کا ارشادِ گرامی ہے کہ بےشک کچھ اشعار حکمت سے پُر ہوتے ہیں۔ اچھا، معیاری اور مبنی بر حکمت شعر کہنا اور سننا مباح ہے جبکہ لغو اور فحش کلام ناجائز و حرام ہے
اسلام میں غیرمحرم سے تعلق و آشنائی اور الفت و محبت کی بنیاد نکاح ہے، نکاح کے بغیر ایسا تعلق حرام ہے اور منع ہے
شادی کے موقع پر دی گئی رقم پر واپسی کے وقت زائد کا مطالبہ کرنا ناجائز اور ممنوع ہے
منگیتر سے بات چیت کی جائز صورت یہ ہے کہ سادگی سے نکاح کرکے رخصتی کرلی جائے