کیا قومی پرچم کے سامنے جھک کر سلامی دینا جائز ہے؟


سوال نمبر:3873
کیا ہندوستان کے قومی پرچم کے سامنے جھک کر سلامی دینا جائز ہے؟

  • سائل: فرحت بلال کشمیریمقام: ہندوستان
  • تاریخ اشاعت: 18 اپریل 2016ء

زمرہ: متفرق مسائل  |  معاشرت

جواب:

کسی بھی ملک یا قوم کا پرچم اس ملک اور اس کے عوام کے لئے ناصرف انتہائی اہم ہوتا ہے بلکہ پوری دنیا میں اس ملک کی عزت و عظمت کا نشان بھی سمجھا جاتا ہے۔ یہ ریاست کا نمائدہ اور اس کے وجود کا ضامن ہوتا ہے۔ اس لیے قومی و ملی پرچم کا احترام ریاست کے شہریوں سمیت ہر ایک کے لیے ضروری ہے۔ قومی پرچم کو سلامی دیتے ہوئے ادباً اس کے سامنے ہلکا سا جھکنے میں کوئی حرج نہیں، تاہم رکوع کی حالت میں سلامی دینا یا قومی پرچم کے سامنے سجدہ ریز ہونا کسی صورت جائز نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری