اس زمرے میں حقوق العباد، خور و نوش، رسوم و رواج، محاسن و رذائلِ اخلاق اور امورِ سیاست سمیت دیگر معاشرتی موضوعات شامل ہیں
عشرہ محرم میں شادی کرنے کی شرعاً ممانعت نہیں مگر شہدائے کربلا کے غم میں ایسا نہیں کیا جاتا
بچے کے ختنہ کے موقع پر شریعتِ مطاہرہ میں ضیافت کے اہتمام کا لزوم ہے نہ ممانعت کی کوئی دلیل ملتی ہے۔
کوئی بھی قومی یا عالمی تہوار جو منکراتِ شرعیہ سے خالی ہو اور اِسکے غیر شرعی ہونے پر اطمنان ہو تو اس میں شریک ہونے میں کوئی حرج نہیں
کسی شخص کی پارسائی، نیکی اور مخلوقِ خدا کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی وجہ سے اُسے مجازاً ظلِ الٰہی کہنے میں حرج نہیں ہے
انسان کی عمر مختلف مراحل پر مشتمل ہوتی ہے۔ پیدائش سے بلوغت تک کا عرصہ بچپن کہلاتا ہے، پھر بلوغت سے اٹھارہ سال کی عمر کو نوجوانی اور اٹھارہ سال سے چالیس سال تک کی عمر کو جوانی کہا جاتا ہے۔ اس کے بعد بڑھاپا شروع ہو جاتا ہے۔
اگر زیور بطور حق مہر بیوی کو دیا جائے تو وہ بیوی کی ملکیت ہوتا ہے، اور بیوی کی مرضی کے خلاف یا رضامندی کے بغیر اُس کا شوہر یا سسرال واپس لے سکتے ہیں اور نہ بیچ سکتے ہیں۔
اسلام کے بنیادی عقائد اور ضروریاتِ دین کے قائلین اور اہلِ قبلہ میں سے ہونے کے مدعین کو دائرۂ اسلام سے خارج سمجھنا یا معاشی مقاطعہ کرنا جائز نہیں
اسلام میں اگرچہ تکبر کی مذمت آئی ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ انسان خود کو ذلالت پر پیش کر دے۔ تکبر اور ذلت دونوں انتہائیں ہیں، ان میں حدِاعتدال کو اپنانا ہی درست اور اسلام کا مطلوب رویہ ہے۔