جواب:
جب جسم ناپاک ہو اور طہارت حاصل کرنے کے لیے پانی بہایا جائے وہ پانی ناپاک ہوتا ہے۔ اس کے چھینٹے لگنے سے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں۔ کپڑے ایسی جگہ رکھے جائیں جہاں پانی کے چھینٹے ان پر نہ پڑیں۔ طہارت حاصل کر لینے کے بعد پڑنے والے چھنیٹے یا کپڑے پہنتے وقت جسم پر موجود پانی کے قطرے کپڑوں کو ناپاک نہیں کرتے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔