کیا ووٹر کے انگوٹھے پر لگائی جانے والی روشنائی مانع وضو ہے؟


سوال نمبر:4969
السلام علیکم! ووٹ دینے کے بعد انگوٹھے پر سیاہی کا نشان رہ جاتا ہے، کیا یہ نشان وضو و غسل کو متاثر کرتا ہے؟ یہ سیاہی تین چار دن تک رہتی ہے.

  • سائل: کریم مغلمقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 20 اگست 2018ء

زمرہ: غسل  |  وضوء

جواب:

اگرچہ ووٹر کے انگوٹھے پر لگائی جانے والی روشنائی کی ایسی تہہ نہیں ہوتی جو پانی کو جِلد تک جانے میں رکاوٹ بن سکے۔ اگر اشکال ہو تو اسے ہٹانے کی کوشش کی جائے‘ اگر کوشش کے باوجود بھی اس سیاہی کو چھڑانا مشکل اور تکلیف دہ ہو تو بھی وہ عفو کے درجہ میں ہوگی اور وضو و غسل کے لیے مانع نہیں ہوگی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری