تعارف دی فتویٰ



فتویٰ آن لائن ویب سائٹ دارالافتاء تحریک منہاج القرآن کا آن لائن پراجیکٹ ہے، جس کے ذریعے عوام الناس کو دین کے بارے میں بنیادی معلومات اور روزمرہ زندگی میں پیش آمدہ مسائل کا حل قرآن و سنت کی روشنی میں فراہم کیا جاتا ہے۔ لوگ اپنی زندگی کو اسلامی طرزِ حیات کے مطابق ڈھالنے کیلئے یہاں سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں، سوالات پوچھتے ہیں اور پہلے سے شائع شدہ سوالات سے اپنے دینی علم میں اضافہ کرتے ہیں۔ نظامت تحقیق و تبلیغات تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قائم دارالافتاء کی سربراہی مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کر رہے ہیں، جو ایک منجھے ہوئے تجربہ کار مدرس، متکلم اور فقیہ کی حیثیت سے وطن عزیز کی نامور شخصیات میں شمار کیے جاتے ہیں۔ ان کی وسیع المشربی، اجتہادی بصیرت اور بیان مسائل میں جرات مندانہ اظہار انہیں دیگر علماء سے ممتاز کرتا ہے۔

مفتی عبدالقیوم ہزاروی صاحب کے فتاویٰ کو کتابی شکل میں بھی شائع کئے جا چکے ہیں۔ آپ کے فتاویٰ حسب ضرورت و اہمیت ماہنامہ منہاج القرآن میں بھی شامل اشاعت کیے جاتے ہیں۔ اب تک ان فتاوی جات کی پانچ جلدیں منہاج الفتاویٰ کے نام سے چھپ کر داد تحسین حاصل کرچکی ہیں۔ دارالافتاء میں اندرون و بیرون ملک سے سائلین خطوط، ٹیلیفون اور ای میلز کے ذریعے اپنے مسائل کا حل معلوم کرتے ہیں۔ دارالافتاء میں معاون کے طور پر محمد شبیر قادری اور آن لائن ڈیسک پر محمد ثناءاللہ طاہر بطور ویب ماسٹر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔