نکاح کے بعد دوسال تک اگر رخصتی نہ ہو تو نکاح پر کوئی فرق تو نہیں پڑتا؟


سوال نمبر:929
اگر‌ نکاح کے بعد دو سال یا اس سے زیادہ عرصہ تک رخصتی نہ ہو تو اس سے نکاح پر کوئی فرق پڑتا ہے یا نہیں؟

  • سائل: اللہ دتہمقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 26 اپریل 2011ء

زمرہ: نکاح

جواب:
جب ایک مرتبہ نکاح منعقد ہوجاتا ہے تو اس وقت تک نکاح متاثر نہیں ہوتا جب تک شوہر طلاق نہ دے یا قاضی شرعی وجوہ کی بنا پر تنسیخ نکاح کا حکم نہ دے۔ نکاح خود بخود وقت گزرنے کی وجہ سے ختم نہیں ہوتا، چاہے جتنا وقت بھی گزر جائے۔

صحیح طریقہ یہ ہے کہ اگر طرفین کی کوئی مجبوری نہ ہو تو جلد رخصتی کا انتظام ہونا چاہیے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان