کیا بنک میں کرنٹ اکاؤنٹ رکھنا سودی نظام میں معاونت ہے؟


سوال نمبر:786
کیا بنک میں کرنٹ اکاؤنٹ رکھنے کی صورت میں آپ ایسے ادارے کی مدد نہیں کرتے جو سود پر چلتا ہے، چاہے آپ منافع نا لیں لیکن آپ کے کرنٹ اکاؤنٹ سے پیسے تو سود پر ہی دیے جاتے ہیں؟

  • سائل: محمد وقاص احمدمقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 17 مارچ 2011ء

زمرہ: مالیات

جواب:
مال کو حفاظت کی نیت سے کرنٹ اکاونٹ میں رکھنا جائز ہے۔ نیت فقط حفاظت کی ہو۔ آج کل حالات ایسے ہیں کہ اپنے مال کی حفاظت کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے ڈاکہ سرقہ لوٹ مار وغیرہ کا اندیشہ ہوتا ہے اور بعض اوقات نوبت صاحب مال کے قتل تک پہنچ جاتی ہے۔ اسلیئے نیت یہ ھونی چاہیئے کہ رقم محفوظ ہو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی