کیا کرنسی تبدیل کرنے پر کمیشن لینا جائز ہے؟


سوال نمبر:1194
(Money Changer) کرنسی کی تبدیلی کا کاروبار پوری دنیا میں رائج ہے۔ مختلف ممالک کی کرنسیاں تبدیل کر کے درمیان سے اپنا منافع لینا جائز آمدنی ہے یا ناجائز ہے؟

  • سائل: ایم ایف خانمقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 08 ستمبر 2011ء

زمرہ: مالیات

جواب:

آپ کا کام اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی جائز ہے۔ آپ پر کوئی گناہ نہیں۔ یہ کاروبار ساری دنیا میں جاری و ساری ہے۔ یہ بالکل دوسرے کاروبار کی طرح ہے۔ جب جھوٹ نہ بولا جائے اور کسی کو دھوکہ نہ دیا جائے تو ناجائز ہونے کی کوئی وجہ نہیں۔ کسی کے پاس جو سرمایہ ہے‘ یہ جائز ذرائع سے آیا یا ناجائز ذرائع سے ہم اس کو معلوم کرنے کے شرعاً پابند نہیں۔ ہم اپنے کاروبار میں دیانت و امانت و صداقت کے جوابدہ ہیں۔ لہٰذا آپ کے کاروبار کے جواز میں شک نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی