کیا فاریکس کا کام کرنا جائز ہے؟


سوال نمبر:4403
السلام علیکم مفتی صاحب! میں آن لائن ٹریڈنگ کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں۔ فاریکس اور اس جیسے دوسری ویب سائٹ پہ آن لائن ٹریڈنگ کے بارے میں اسلام کا نقطہ نظر کیا ہے؟ جبکہ اس میں نفع و نقصان دونوں ہوتے ہیں۔

  • سائل: محمد عمرانمقام: ملائشیا
  • تاریخ اشاعت: 19 ستمبر 2017ء

زمرہ: خرید و فروخت (بیع و شراء، تجارت)

جواب:

فاریکس ٹریڈنگ یعنی ایک ملک کی کرنسی کے بدلے کمی بیشی کے ساتھ دوسرے ملک کی کرنسی کی خرید و فرخت جائز ہے۔ عام طور پر آن لائن ٹریڈنگ میں خرید و فرخت صرف زبانی جمع خرچ یا ہوائی باتیں ہی ہوتی ہیں۔ اس کی بجائے اگر خرید و فرخت کا حقیقی وجود ہو یعنی مَبِیع (خریدی ہوئی یا فروخت شدہ چیز) اور ثمن (قیمت) کے تعیّن کے ساتھ بائِع (فروخت کرنے والا) اور مُشتری (خریدنے والے) کی ملکیت بھی ثابت ہو تو یہ تجارت حقیقی وجود رکھتی ہے۔ ایسی تجارت خواہ عام طریقہ سے کی جائے یا اکاؤنٹس کے ذریعے جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔