الیان اور علیان کا کیا معنیٰ‌ ہے؟


سوال نمبر:4248
’الیان، آلیان، علیان اور عالیان‘ ان ناموں کے مطلب اور یہ نام رکھنے کا حکم بیان فرما دیجئے۔ شکریہ

  • سائل: احسن رضامقام: کراچی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 15 جولائی 2017ء

زمرہ: اسلامی نام

جواب:

الیان کا مطلب ہے نرم تر اور آلیان اس کی تثنیہ ہے۔

علیان کے معانی موٹا، لمبا، بلند، شریف اور عظمت والا کے ہیں‘ جبکہ عالیان اس کی تثنیہ ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری