کیا محمد ریان نام رکھنا درست ہے؟


سوال نمبر:4624
سوال نمبر ایک: کیا محمد ریان نام رکھنا صحیح ہے اوراس کے معنی کیا بنیں‌ گے؟ سوال نمبر دو: کیا بیوی کے بھائی کی بیٹی سے نکاح‌ جائز ہے جبکہ بیوی نکاح میں ہو؟

  • سائل: عبداﷲمقام: حیدرآباد
  • تاریخ اشاعت: 30 دسمبر 2017ء

زمرہ: اسلامی نام

جواب:

ریان عربی زبان کا لفظ ہے، اس کے معنیٰ ’پانی سے خوب سیراب ہونے والا‘ کے ہیں۔ اس معنی کے اعتبار سے محمد ریان نام رکھنا ٹھیک ہے۔

بیوی کے بھائی کی بیٹی، بیوی کی بھتیجی ہے۔ اسلام نے پھوپھی اور بھتیجی کو جمع کرنے سے منع کیا ہے۔ اس لیے بیوی کی موجودگی میں اس کی بھتیجی سے نکاح جائز نہیں‌ ہے۔ دلائل کے لیے ملاحظہ کیجیے:

کیا بیوی کی موجودگی میں اس کی بھتیجی سے نکاح جائز ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری