جواب:
کسی بھی غیرمسلم کے استعمال شدہ برتن دُھلنے کے بعد مسلمان کے لیے قابلِ استعمال ہوتے ہیں۔ اس کی مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:
کیا غیر مسلم کے ہاتھوں پکا ہوا گوشت کھانا جائز ہے؟
غیرمسلم کا جوٹھا کھانے کی مختلف صورتیں ہیں۔ ایک صورت یہ ہے کہ حرام کھانے جن کو کھانا ہمارے لیے جائز نہیں، وہ کسی بھی صورت میں نہیں کھائے جائیں گے۔ دوسری صورت یہ ہے کہ اگر غیرمسلم حلال کھانا کھا رہا ہو تو باوقار طریقے سے اس کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا سکتے ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔