اہل سنت کا دیگر اعتقادی مسالک کے ساتھ رویہ کیسا ہونا چاہیے؟


سوال نمبر:1046
وہابی فکر سے تعلق رکھنے والوں کے بارے میں اہل سنت کا کیا موقف ہے اور عام زندگی میں اپنے ورب و جوار میں ایسے لوگوں سے کیسا تعلق رکھنا چاہئے؟

  • سائل: نوید فیروز علیمقام: راولپنڈی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 16 جون 2011ء

زمرہ: معاشرت

جواب:
جو بھی شخص کلمہ پڑھنے والا ہو وہ مسلمان ہے اس کے ساتھ حسن سلوک، رواداری اور احسان کرنا ضروری ہے۔ البتہ کوئی بھی شخص جو العیاذ باللہ توہین انبیاء کا مرتکب ہو یا ضروریات دین سے انکار کرے تو وہ مسلمان نہیں رہتا۔ لہذا کسی بھی فرقے سے تعلق ہو لیکن باادب ہو یعنی انبیاء کرام، صحابہ کرام، اہل بیت اطہار اور اولیا کرام کا ادب کرنے والا ہو اور ان سے محبت کرنے والا ہو تو وہ مسلمان ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان