کیا مسجد کے اوپر کمرہ بنانا جائز ہے؟


سوال نمبر:3068
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ مسجد کے اوپر کمرہ بنانا جائز ہے یا نہیں؟

  • سائل: لال محمدمقام: ٹنڈو اللہ یار، سندھ، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 22 فروری 2014ء

زمرہ: مسجد کے احکام و آداب

جواب:

ہر وہ کام جو مسجد کے مقاصد میں ممد ومعاون ہو اور اس سے مقاصد مسجد میں کوئی خلل نہ آئے، کر سکتے ہیں۔ لہذا مسجد کی ضرورت کے لیے مسجد کے اوپر کمرہ بنا سکتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی