کیا ایک امام دو مساجد میں نماز جمعہ کی امامت یا خطبہ دے سکتا ہے؟


سوال نمبر:2967
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایک امام دو مساجد میں نماز جمعہ کی امامت یا خطبہ دے سکتا ہے؟

  • سائل: صاحزادہ زبیر احمد عباسیمقام: باندھے نواب شاہ، سندھ
  • تاریخ اشاعت: 29 نومبر 2013ء

زمرہ: مسجد کے احکام و آداب  |  نماز جمعہ  |  امامت  |  عبادات

جواب:

جمعۃ المبارک کا خطاب ایک شخص دو جگہ کر سکتا ہے۔ مگر عربی والا خطبہ مسنونہ اور امامت دو جگہ نہیں کروا سکتا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی