گزرگاہ کی کشادگی کیلیے مسجد کی جگہ سڑک میں شامل کرنا کیسا ہے؟


سوال نمبر:5722
مفتی اعظم پاکستان جناب عبدالقیوم ہزاروی صاحب السلام علیکم! ہمارے گاؤں میں ایک قدیمی مسجد ہے جو اب زیاده گھروں کی تعمیر کی وجہ سے گاؤں کی سڑک کے درمیان میں آ چکی ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت میں مشکل کا سامنا ہے اور حادثات کا خطره بھی رہتا ہے۔ کیا ہم مسجد کے صحن کو آگے شفٹ کر کے مسجد کی توسیع اور صحن کی جگہ کو سڑک کے لئے استعمال کر سکتے ہیں؟ مہربانی فرما کر رہنمائی فرمائیں۔

  • سائل: صابر حسینمقام: لیہ
  • تاریخ اشاعت: 26 فروری 2020ء

زمرہ: مسجد کے احکام و آداب

جواب:

مسجد میں شامل جگہ بوقتِ ضرورت کسی دوسرے فلاحی کام کے لیے استعمال کرنے میں حرج نہیں۔ اس کا بہتر حل یہ ہے کہ جتنی جگہ سڑک کے لیے چھوڑنا چاہ رہے ہیں اتنی ہی جگہ دوسری طرف سے مسجد میں شامل کر دیں تاکہ ایک طرف گزرگاہ کشادہ ہونے سے عامۃ الناس کے لیے آسانی ہوگی، وہیں دوسری طرف مسجد کی کشادگی میں بھی کمی نہیں آئے گی اور نمازیوں کی آسانی برقرار رہے گی۔ بہرحال اصول یہی ہے کہ مسجد کی جگہ بوقتِ ضرورت فلاح عامہ کے کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال کرنا جائز ہے۔ مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے: کیا مسجد کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا جائز ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری