ناخن کاٹنے کا سنت طریقہ کیا ہے؟


سوال نمبر:2849
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ ناخن کاٹنے کا سنت طریقہ بتائیں۔ نیز کس دن ناخن کاٹنا سنت ہے؟

  • سائل: نور الہی بخشمقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 14 اکتوبر 2013ء

زمرہ: جسمانی صفائی

جواب:

ناخن کاٹنے (تراشنے) سنت ہیں۔ کوئی دن یا مخصوص طریقہ نہیں ہے۔ جس طرح آسانی ہو تراش سکتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ چالیس دن مدت ہے۔ اس سے زیادہ دن گزرنے پر ناخن نہ تراشنا گناہ ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی