زیر ناف بال کہاں تک کاٹنے کا حکم ہے؟


سوال نمبر:1111
زیر ناف بال کہاں تک کاٹنے کا حکم ہے؟

  • سائل: محمد ایوبمقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 15 ستمبر 2011ء

زمرہ: جسمانی صفائی

جواب:

فتاویٰ عالمگیریہ اور دیگر کتب فقہ میں ہے کہ:

و يبتدی فی حلق العانة من تحت السرة.

ناف سے لے کر خصیتین (انڈوں) تک اور ارد گرد تک بال کاٹنا چاہیے۔

(عالمگيری، 5: 358)

الغرض سبیلین (اگلی اور پچھلی شرمگاہ) کے آس پاس موجود تمام بالوں کا تلف کرنا ضروری ہے تاکہ صفائی برقرار رکھ سکے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔