کسی شخص کی عدم موجودگی میں اس کی طرف سے قربانی کیسے کی جائے گی؟
سوال نمبر:2256 السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر قربانی دینے والا یعنی جس کی طرف سے قربانی کی جائے گی وہ شخص فوج میں ہونے کی وجہ سے عید قربان پر گھر نہ آ سکے تو اس صورت میں اس شخص کی عدم موجودگی میں اس شخص کی طرف سے قربانی کیسے ادا کی جائے گی۔ کیا گھر والے اس کے خریدے ہوئے جانور کی اس کی طرف سے قربانی کر سکتے ہیں؟
بالکل گھر والوں کو جب اس نے جانور خرید کر دیا تو وہ اس کی طرف سے قربانی کر
سکتے ہیں۔ اس شخص کا قربانی کے جانور کے پاس موجود ہونا ضروری نہیں ہے جس کی طرف سے
قربانی کی جاتی ہے۔