کیا دو قربانیوں کا گوشت اکٹھے تقسیم کیا جاسکتا ہے؟


سوال نمبر:4349
السلام عليكم! ایک، شخص 2 قربانیاں کرتا یا 2 حصہ ہوتے ہیں کیا وہ دنوں حصوں میں 3 ،3 جگہ گوشت تقسیم کرے گا

  • سائل: چوہدری معیز خالدمقام: ہری پور، ہزارہ، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 19 اگست 2017ء

زمرہ: قربانی کے احکام و مسائل

جواب:

قربانی کا گوشت تین (3) حصوں میں تقسیم کرنا مستحب، پسندیدہ اور افضل عمل ہے۔ اس طرح دو حصے صدقہ ہو جاتے ہیں‌ اور ایک حصہ ذاتی استعمال کے لیے بچ جاتا ہے۔ آپ اپنی آسانی کے ساتھ جیسے چاہیں قربانیوں کا گوشت تقسیم کرسکتے ہیں۔ دونوں قربانیوں کا گوشت اکٹھا کر کے تین حصوں میں تقسیم کرلیں‌ یا ان کو الگ الگ تقسیم کر لیں، شرعِ متین نے اس سلسلے میں کوئی پابندی نہیں‌ لگائی۔ اس لیے اپنی سہولت کے مطابق کوئی ایک تقسیم اپنا سکتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری