جواب:
حالت حیض میں عورت قرآن پاک کی تلاوت، طواف کعبہ، نماز، روزہ، اور مباشرت نہیں کر سکتی، نہ ہی مسجد میں جا سکتی ہے اور نہ کپڑے کے بغیر قرآن پاک کو چھو سکتی ہے، نہ ہی ایسے ورد وظائف پڑھ سکتی ہے جس میں قرآنی آیات ہوں۔ اس کے علاوہ درود وسلام پڑھ سکتی ہے۔ اگر محفل مسجد میں نہ ہو تو محفل میں جا سکتی ہے اور ایسے ورد وظائف بھی پڑھ سکتی ہے جن میں قرآنی آیات نہ ہوں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔