سوال نمبر:2116 مجزوب فقیر میں اور با شرع فقیر میں کیا فرق ہے؟ اور کیا مجذوب فقیر کی بیعت جا سکتی ہے؟ خواب میں اگر کوئی بزرگ اپنے پردہ فرمانے کے بعد کسی کو کوئی اسم مبارک پڑھنے کے لیے دے تو کیسا ہے؟
سائل: محمد ذوالفقارمقام: پونچھ، جموں وکشمیر، انڈیا
مجذوب فقیر سے بیعت کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ وہ شرعی احکام کا پابند نہیں
ہوتا وہ مرفوع القلم ہوتا ہے۔ اس کی کوئی بھی چیز قابل تقلید نہیں ہوتی وہ
معذور ہوتا ہے۔ وہ قانون خداوندی کا پابند نہیں ہوتا لہذا مجذوب فقیر کی بیعت
کرنا ہمارے لیے ناجائز ہے۔
مجذوب فقیر مکلف نہیں ہوتا اور غیر مجذوب مکلف ہوتا ہے۔
خواب میں اگر کوئی بزرگ وظیفہ وغیرہ بتائے تو انسان شرعا وقانونا اس کا
پابند نہیں ہوتا۔ البتہ اگر آسانی کے ساتھ اس وظیفہ کو کر سکے تو کوئی حرج و
ممانعت بھی نہیں ہے۔