اوراد و وظائف پڑھ کر پھوکنے سے کیا اثرات ہوتے ہیں؟


سوال نمبر:1698
السلام و علیکم مختلف پنج سورہ میں دعائیں اور وظائف لکھے ہوتے ہیں۔ ایک ہی وظیفہ کسی میں لمبا دوسرے میں چھوٹا، کیا دونوں کی ایک سی تاثیر ہوگی؟ اور جو سورتوں اور دعاؤں کو پڑھنے سے جو فائدے حاصل ہوتے ہیں تو کیا پڑھ کے کسی بیمار، بوڑھے یا بچے پر پھونکنے سے بھی وہی اثر ہوتا ہے؟

  • سائل: فاریہمقام: ھانگ کانگ
  • تاریخ اشاعت: 23 اپریل 2012ء

زمرہ: روحانیات  |  دم، درود اور تعویذ

جواب:

جس کام کے لئے جو وظیفہ کیا جائے اس کے وہی اثرات ہوتے ہیں۔ سورتیں اور دعائیں پڑھ کر بیمار، بوڑھے اور بچوں پر دم کیا جا سکتا ہے اور اس کے اثرات ہوتے ہیں۔ مثلا اگر کسی کو نظر لگے جائے تو جو وظیفہ اس کام کے لئے پڑھا جائے گا، اس کا وہی اثر ہو گا اور ان شاء اللہ شفا ملے گی۔

وظائف میں قرآن مجید کی آیات کی تلاوت کرنی چاہیے، جن میں سورۃ الفاتحہ، آیت الکرسی،  سورۃ الکافرون،سورۃ الاخلاص، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس  شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس آیت مبارکہ کی بھی تلاوت کی جا سکتی ہے:

وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ

(الْإِسْرَاء - - بَنِيْ إِسْرَآءِيْل ، 17 : 82)

اور ہم قرآن میں وہ چیز نازل فرما رہے ہیں جو ایمان والوں کے لئے شفاء اور رحمت ہے

قرآنی آیات کے ساتھ احادیث سے جن میں دعائیں ہیں ان کو بھی پڑھنا چاہیے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری