تقویٰ کی حقیقت کیا ہے؟


سوال نمبر:160
تقویٰ کی حقیقت کیا ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 21 جنوری 2011ء

زمرہ: روحانیات

جواب:

جب بندہ اپنا ہر عمل صرف اللہ تعالیٰ کے لئے کرتا ہے تو پھر اللہ سے تعلق کی بنا پر جو کيفیت دل کو نصیب ہوتی ہے اس کيفیت کا نام تقویٰ ہے۔ گویا اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول اور ناراضگی سے بچنے کے لئے دل جس کيفیت میں مبتلا ہوتا ہے اسے تقویٰ کہتے ہیں تو تقویٰ حقیقت میں اللہ تعالیٰ سے قلبی تعلق کا پیدا ہو جانا ہے جب دل نیکیوں کی طرف خودبخود مائل ہو جائے اور برائی سے نفرت کرے اسی کيفیت کو تقویٰ کہتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔