جواب:
مطلقاً ایسا کام کرنا شریعت کی خلاف ورزی ہے، چرس، بھنگ، افیون یہ سب چیزیں حرام ہیں اور شیطان کے کاموں میں سے ہیں، ایسا کام کرنے والوں کو ہم شیاطین سمجھتے ہیں، اور ان چیزوں کو رواج دینے والے بھی شیاطین ہیں۔ ایسی مقدس جگہوں پر ایسے گھٹیا اور حرام کام کی شریعت میں کوئی گنجائش نہیں ہے، یہ خلاف شرع کام ہیں۔ ایسے لوگوں کا روحانیت میں کوئی درجہ نہیں ہے، ایسے لوگ عنداللہ اور عندالناس شیاطین ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔