روزے میں ماہواری سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے، چاہے غروب آفتاب سے چند لمحہ قبل ہی خون آنا شروع ہو۔
روزہ بدنی عبادت اور غیرتقسیم پذیر ہے۔ اس لیے یہ قصر نہیں ہوتا کہ آدھا دن روزہ لیا جائے اور آدھا دن گزرنے پر کھول لیا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے سفر میں روزہ کی رخصت دی ہے
سحری میں تاخیر اور افطاری جلدی کرنا سنت مؤکدہ ہے۔ نبی اکرم ﷺ کا عمر بھر یہ معمول رہا ہے کہ آپ ﷺ سحری میں تاخیر اور افطاری جلدی فرماتے تھے۔
زبردستی روزہ دار کے منہ میں کوئی چیز ڈالنا، روزہ یاد تھا مگر کلی کرتے وقت بِلا قصد حلق میں پانی اتر گیا وغیرہ جیسے امور میں روزہ کی قضاء ہے، کفارہ نہیں۔
وقت کی قلت کے باعث اگر فوری طور پر غسل کرنا ممکن نہ ہو تو حالتِ جنابت میں سحری کرنا جائز ہے۔ غسلِ جنابت میں بِلا وجہ تاخیر کرنا درست نہیں