اگر غسل کے دوران پیشاب یا ریح خارج ہو جائے تو کیا غسل ہو جائے گا یا دوبارہ کرنا پڑے گا۔


سوال نمبر:988
اگر غسل کے دوران پیشاب یا ریح خارج ہو جائے تو کیا غسل ہو جائے گا یا دوبارہ کرنا پڑے گا۔

  • سائل: اظہار القدوس نوشاہیمقام: اسلام اآباد، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 18 مئی 2011ء

زمرہ: غسل  |  طہارت

جواب:
اگر غسل کے دوران پیشاب یا ریح خارج ہو جائے یا بعد میں خارج ہو تو اس سے صرف وضو ٹوٹے گا، غسل دوبارہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے اس لیے کہ پیشاب یا ریح سے غسل واجب نہیں ہوتا صرف وضو ٹوٹتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان