کیا کرکٹ میچ کی ٹکٹیں‌ بلیک میں‌ بیچنا جائز ہے؟


سوال نمبر:881
کیا کرکٹ میچ کی ٹکٹیں‌ بلیک میں‌ بیچنا جائز ہے؟

  • سائل: حسین علی شاہمقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 14 اپریل 2011ء

زمرہ: جدید فقہی مسائل

جواب:
اسلام کی تعلیمات جامع ہیں اور شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مسلمانوں سے اہم مطالبہ یہ ہے کہ وہ دیانتدار ہوں، چاہے لین دین مسلمانوں کے ساتھ ہو یا پھر کسی غیرمسلم کے ساتھ، دیانتداری تعلیمات اسلام کا اہم سبق ہے۔ لہذا کوئی بھی چیز ہو اس میں زیادتی کرنا اور حرج پیدا کرنا درست نہیں ہے چونکہ کرکٹ میچ کھیلنا یا کرکٹ دیکھنا مطلقا حرام نہیں ہے بلکہ مباح ہے لہذا اس میں یہ عمل جائز نہیں اگر کوئی چیز قطعاً حرام ہے تو اس کا کاروبار بھی ناجائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان