کیا غیرسنی امام کی اقتداء میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی درست ہے؟
سوال نمبر:4575 میں ایک فیکٹری میں کام کرتا ہوں، جہاں پر اہل سنت کی مسجد 2 کلو میٹر دوری کے فاصلے پر ہے۔ میں جوڑوں کے درد کا مریض ہوں اور پیدل سفر نہیں کر سکتا۔ سواری کا انتظام بھی ممکن نہیں۔ کیا میں دیوبندی امام کی اقتداء میں نماز جمعہ ادا کر سکتا ہوں؟
علمی اختلاف کسی بھی مسلمان سے کیا جاسکتا ہے، تاہم جب تک آپ اس امام سے کوئی واضح گستاخانہ جملہ یا ضروریاتِ دین میں سے کسی شے کا انکار نہیں سنتے اس وقت تک ان کی اقتداء میں نماز ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں۔