اسلام میں حجامہ کا کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:3632
السلام علیکم! اسلام میں حجامہ یا پچھنے لگوانے کا کیا حکم ہے؟ میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ خون کب دینا چاہیے؟

  • سائل: حنا امینمقام: اسلام آباد، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 25 مئی 2015ء

زمرہ: متفرق مسائل  |  جدید فقہی مسائل

جواب:

حجامہ یعنی پچھنے لگوانا رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنتِ مبارکہ ہے۔ ہر دور میں مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے یہ طریقہ اختیار کیا جاتا رہا ہے۔ اس طریقہ علاج میں کٹ لگا کر خون کو نکلنے دیا جاتا ہے جس کا مقصد گردشِ خون کو بحال کرنا ہوتا ہے۔ عصرِ حاضر میں اس کی جدید صورتیں وجود میں آچکی ہیں۔ جن میں بلاتکلیف اور آسان طریقہ سے بذریعہ ادویات علاج کیا جاتا ہے۔

جب کسی مریض کو خون کی اشد ضرورت ہو اور کوئی مستند ڈاکٹر اس کے لیے خون کی ایک خاص مقدار تجویز کرے تو اس کی جان بچانے کے لیے خون دینے میں کوئی حرج نہیں۔ تاہم یہ بات ذہن نشین رہے کہ خون دینے سے دینے والے کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری