وہ کون سے امور ہیں جن کے لیے وضو کرنا فرض ہے؟
سوال نمبر 326:
وہ کون سے امور ہیں جن کے لیے وضو کرنا فرض ہے؟
جواب:
درج ذیل امور کے لیے وضو کرنا فرض ہے :
- نماز پڑھنے کے لیے۔
- نماز جنازہ پڑھنے کے لیے۔
- سجدہ تلاوت کے لیے۔
- قرآن مجید کو چھونے کے لیے۔
- کعبۃ اﷲ کے طواف کے لیے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔







