کیا حالتِ جُنب میں‌ کپڑے دھوئے جاسکتے ہیں؟


سوال نمبر:3187
السلام علیکم! کیا حالتِ جُنب میں‌ کپڑے وغیرہ دھوئے جاسکتے ہیں؟ نیز جُنبی کے احکام کیا ہیں؟

  • سائل: فرحان پیرزادہمقام: سرینگر، کشمیر
  • تاریخ اشاعت: 20 مئی 2014ء

زمرہ: غسل

جواب:

حالتِ جنابت میں کپڑے نہیں دھوئے جا سکتے، پہلے غسل کرنا ضروری ہے۔ حالتِ مجبوری میں جنبی کو مخصوص کام کرنے کی اجازت ہے، ورنہ اس کے لیے پہلے غسل کرنا ضروری ہے۔ جیسے سحری کا وقت کم ہونے کی صورت میں غسل سے پہلے سحری کرنے کی اجازت ہے۔ اگر جنبی کے پاس کوئی دوسرا کپڑا نہیں ہے تو پہلے کپڑے دھو سکتا ہے۔ لیکن اگر ایسا نہیں ہے تو پھر پہلے غسل کرنا ضروری ہے۔ مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

غسل کی کتنی اقسام ہیں؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی