کیا ملٹی نیشنل کمپنی کے ساتھ کاروبار کرنا جائز ہے؟


سوال نمبر:2462
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ ایک ملٹی نیشنل کمپنی ہے کیا آپ اس کمپنی کے بارے میں‌ معلوم ہے کہ اس کہ ساتھ کاروبار کرنا جائز ہے یا ناجائز؟ اگر آپ کو معلوم ہے تو برائے مہربانی جواب ضرور دیں۔

  • سائل: محمد جنیدمقام: کراچی پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 26 مارچ 2013ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

انٹرنیٹ پر اس کمپنی کے بارے میں جو معلومات ہیں ان میں یہ تو درج ہے کہ یہ کمپنی اشتہارات کا کام کرتی ہے۔ جس میں مختلف اشیاء کی مشہوری دی جاتی ہے لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ چیزیں کون کون سی ہیں۔ یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ ان کی اشیاء فروخت کون کون سی ہیں۔ اگر تو وہ اشیاء فروخت کرنا شرعا جائز ہیں پھر ان کی مشہوری دینا بھی جائز ہے ورنہ نہیں۔ مثلا شراب، سور کا گوشت، فحش فلمیں یا دیگر ممنوعہ اشیاء بیچنا جائز نہیں ہے تو ان کی مشہوری دینا بھی جائز نہیں ہے۔ اگر جائز اشیاء ہیں تو پھر ان کی مشہوریاں دینا بھی جائز ہے۔ لہذا آپ اس کمپنی کے بارے میں مکمل معلوم کر لیں پھر اگر تو بتائے گئے قواعد کے مطابق ہے تو کاروبار کر لیں ورنہ نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی