نمازیوں کے آگے سے گزرنے والے کے بارے میں‌ کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:2212
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ نمازی کے آگے سے گزرنے پر بہت سی وعیدیں احادیث میں‌ آئی ہیں۔ کیا مسجد نبوی اور مسجد حرام میں‌ ان احادیث پر عمل کیا جاتا ہے؟

  • سائل: روزی خانمقام: اسلام‌ آباد
  • تاریخ اشاعت: 17 اکتوبر 2012ء

زمرہ: مسجد کے احکام و آداب  |  نماز  |  عبادات

جواب:

بالکل مسجد نبوی اور مسجد حرام میں بھی ان احادیث پر عمل ہوتا ہے۔ تین چار صفیں چھوڑ کر آپ نمازی کے سامنے سے گزر سکتے ہیں یا پھر سترہ نمازی کے سامنے رکھ دیا جائے تاکہ آگے سے گزرنے والا گنہگار نہ ہو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری