کیا کم آمدنی والے شخص کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے؟


سوال نمبر:1870
کیا زکوۃ ایسےشخص کو دی جا سکتی ہے جس کا اپنا گھر ہو مگر آمدن کم ہو۔ گزارہ مشکل سے ہوتا ہو۔

  • سائل: زاہد حسینمقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 26 جون 2012ء

زمرہ: زکوۃ

جواب:

جی ہاں کم آمدنی والے شخص کو زکوۃ دی جا سکتی ہے۔ ایسا شخص جس کا گزارہ مشکل سے ہو رہا ہو اور وہ واقعی ضرورت مند ہو تو اسے زکوۃ دی جا سکتی ہے۔ وہ مستحق زکوۃ ہے۔ اس کو زکوۃ دی جا سکتی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری