کیا عمرہ کی ادائیگی کے بعد حج لازم ہو جاتا ہے؟


سوال نمبر:1817
کیا عمرہ کرنے کے بعد لازم ہے وہ بڑا حج بھی کرے؟

  • سائل: نذر شاہمقام: بورے والا
  • تاریخ اشاعت: 22 جون 2012ء

زمرہ: عمرہ کے احکام و مسائل

جواب:

عمرہ ادا کرنے کے بعد  شرعا حج کرنا لازمی نہیں ہوتا اگر کرنا چاہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر عمرہ ادا کرنے والا صاحب استطاعت ہے، عمرہ ادا کرنے کے بعد  اس کے پاس اتنا مال ودولت موجود ہے جس سے اس پر حج فرض ہو جاتا ہو تو ایسی صورت میں حج ادا کرنا فرض ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری