سوال نمبر:1250 السلام و علیکم جناب،
سجدہ سہو اگر سلام کے بعد کریں تو کیسے کریں گے؟ صرف دو سجدے کریں گے یا سجدوں کے بعد اتحیات درود پاک وغیرہ بھی پڑھیں گے؟
شکریہ۔ جزاک اللہ
سجدہ سہو کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ قعدہ اخیرہ میں تشھد پڑھنے کے بعد دائیں طرف
سلام پھیریں، پھر تکبیر کہہ کر دو سجدے کیے جائیں، پھر دوبارہ تشھد پڑھیں، اور اس
کے بعد دردود اور دعا پڑھ کر سلام پھیر دیں۔