کیا رمضان المبارک کی راتوں میں ازدواجی تعلقات قائم کرنے کے بعد غسل دن کے اوقات میں کیا جا سکتا ہے؟


سوال نمبر:1189
کیا رمضان المبارک کی راتوں میں بیوی سے ازدواجی تعلقات قائم کرنے کے بعد صبح اٹھ کر سحری بنانے اور غسل کرنے کی دن کے اوقات میں اجازت ہے؟

  • سائل: حسن یوسفمقام: لائم، ملاوی
  • تاریخ اشاعت: 17 ستمبر 2011ء

زمرہ: سحر و افطار کے احکام  |  غسل

جواب:

سحری کے لیے وقت مقرر ہے اور وہ طلوع فجر تک ہے بعد میں سحری نہیں کر سکتے۔ البتہ غسل طلوع فجر کے بعد بھی کر سکتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان