ایمان کی حلاوت کن لوگوں کو نصیب ہوتی ہے؟


سوال نمبر:97
ایمان کی حلاوت کن کو نصیب ہوتی ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 20 جنوری 2011ء

زمرہ: ایمانیات

جواب:

حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تین چیزیں جس شخص میں ہوں گی وہ ان کی وجہ سے ایمان کی حلاوت پا لے گا۔

  1. پہلی یہ کہ خدا اور اس کا رسول اسے ہر شے سے زیادہ محبوب ہوں۔
  2. کسی شخص سے محبت صرف خدا کے لئے کرے یعنی دنیا کی کوئی غرض اسے مطلوب نہ ہو۔
  3. جب خدا نے اسے کفر سے نجات دے دی توپھر دوبارہ کفر کی طرف لوٹنے کو اس طرح ناپسند کرے جس طرح اس چیز کو ناپسند کرتا ہے کہ اسے آگ میں پھینکا جائے۔

مسلم، الصحيح، 1 : 49، بيان خصال من اتصف بهن وجد حلاوة الايمان

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔