سوال نمبر:2112
ایک بیوی کی موجودگی میں اس کی سوتیلی بہن جو کہ ماں کی وجہ سے سوتیلی ہے اور باپ ایک ہے۔ اس سوتیلی سالی سے شادی ہو سکتی ہے یا نہیں۔ شریعت میں کیا حکم ہے؟
- تاریخ اشاعت: 15 ستمبر 2012ء
جواب:
بیوی کی موجودگی میں اس کی سوتیلی بہن سے شادی کرنا حرام ہے۔ ویسے ہی جیسے سگی
بہن کے ساتھ بیوی کی موجودگی میں شادی کرنا حرام ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔