جواب:
صورت مسؤلہ میں چونکہ مقتدی کی پہلی رکعت رہ گئی ہے اس لیے جب وہ امام کے سلام
پھیرنے کے بعد کھڑا ہوگا اور پہلی رکعت خود پڑھے گا تو اس رکعت میں وہ ثنا پڑھے گا،
ثنا کا پڑھنا سنت ہے۔
اگر مقتدی دوسری، تیسری یا پھر چوتھی رکعت میں جماعت سے ملا ہے تو پھر اس کو ثنا نہیں پڑھنی چاہیے بلکہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد جب پہلی رکعت کے لیے کھڑا ہوگا تو اس میں ثنا پڑھے باقی رکعتوں میں ثنا نہیں پڑھی جائے گی۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔