Fatwa Online

اگر بندہ جماعت کے ساتھ دوسری، تیسری یا چوتھی رکعت میں‌ ملتا ہے تو کیا اس کو ثنا پڑھنی چاہیے یا نہیں؟

سوال نمبر:961

اگر بندہ جماعت کے ساتھ دوسری، تیسری یا چوتھی رکعت میں‌ ملتا ہے تو کیا اس کو ثنا پڑھنی چاہیے یا نہیں؟ جب کہ رہ جانے والی رکعات پڑھ رہا ہوں تو ان کے ساتھ پڑھی۔ برائے مہربانی جاری و ساری نمازوں کی علیحدہ علیحدہ وضاحت فرما دیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد اکرم

  • مقام: تلہ گنگ
  • تاریخ اشاعت: 11 مئی 2011ء

موضوع:نمازِ باجماعت کے احکام و مسائل  |  نماز  |  عبادات

جواب:
صورت مسؤلہ میں چونکہ مقتدی کی پہلی رکعت رہ گئی ہے اس لیے جب وہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑا ہوگا اور پہلی رکعت خود پڑھے گا تو اس رکعت میں وہ ثنا پڑھے گا، ثنا کا پڑھنا سنت ہے۔

اگر مقتدی دوسری، تیسری یا پھر چوتھی رکعت میں جماعت سے ملا ہے تو پھر اس کو ثنا نہیں پڑھنی چاہیے بلکہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد جب پہلی رکعت کے لیے کھڑا ہوگا تو اس میں ثنا پڑھے باقی رکعتوں میں ثنا نہیں پڑھی جائے گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 23 April, 2024 08:06:58 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/961/