خریداری کا سنت طریقہ کیا ہے؟


سوال نمبر:931
کسی چیز کی خریداری (بازار وغیرہ) میں قیمت کم کروانا کیا سنت ہے؟ اور خریداری کا سنت طریقہ کیا ہے۔ جزاک اللہ خیر

  • سائل: محمد شہزاد شامیمقام: الریاض، سعودی عرب
  • تاریخ اشاعت: 04 مئی 2011ء

زمرہ: خرید و فروخت (بیع و شراء، تجارت)

جواب:
اگلے زمانوں میں لوگ ایماندار اور دیانتدار تھے، مناسب نفع مانگتے تھے اور گاہک بھی تاجروں پر اعتماد کرتے تھے۔ ثانیا ان لوگوں کی ضروریات کم ہوتی تھیں تو وہ اپنی ضروریات کے مطابق نفع کماتے تھے۔ آجکل لوگ ضروریات کی بجائے فضولیات کو پورا کرنے کے لیے مناسب نفع پر اکتفا نہیں کرتے بلکہ بہت زیادہ منافع کمانے کی کوشش کرتے ہیں لہذا گاہک بھی یہ کوشش کرتا ہے کہ کم قیمت ادا کی جائے۔

بیع یعنی خرید و فروخت کی تعریف یہ ہے :

مبادلة المال بالمال بالتراضی.

مال کا مال سے رضامندی سے تبادلہ کرنا ہے۔

جب فریقین ایک قیمت پر متفق ہوجاتے ہیں تو بیع ہو جاتی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان