جواب:
مطلقاً داڑھی رکھنا سنت موکدہ قریب الواجب ہے اس سے زائد میں اختیار ہے رکھیں یا نہ رکھیں۔ داڑھی باوقار اور خوبصورت ہو اس صورت میں مشت بھر سے بڑھانے کی آپ کو اجازت ہے، سنت واجب نہیں ہے اگر زیادہ بڑی اچھی نہ لگے تو کاٹ دیں تاکہ کوئی اس کے متعلق گھٹیا تصور نہ کرے اور بے ادبی نہ ہو۔
واعفو اللّحیٰ
(بخاری، 2 : 875)
اور داڑھیاں چھوڑ دو یا بڑھاؤ۔
داڑھی کو معافی دو۔ اوپر والی حدیث سے پتہ چلا کہ اس کا مطلب داڑھی بڑھاؤ یا چھوڑ دو ہے۔ تو مطلقاً داڑھی رکھنا واجب اور مقدار مشت سنت ہے اسطرح داڑھی سنوارنا، لمبائی و چوڑائی میں کچھ کٹوانا سنت ہے تاکہ داڑھی خوبصورت ہو۔ مشت بھر سےکم نہ ہو ہونٹ کے نیچے سے مشت بھر رکھنا جائز ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔