مجھے عجیب و غریب خواب آتے ہیں، میری رہنمائی فرمائیں؟


سوال نمبر:702

مجھے اکثر ایسے خواب آتے ہیں جو میں سمجھتی ہوں کہ میں اس کے قابل نہیں ہوں۔ کبھی اللہ تعالیٰ کا گھر دیکھنا، قیامت کا ذکر، پھر خواب میں قرآن کی تفسیر ملنا۔

مہربانی کر کے مجھے بتائیں کہ میں کیا کروں حالانکہ میں نے باقاعدگی سے نماز بھی پڑھنا شروع کر دی ہے۔ کہیں یہ شیطان تو نہیں ہے؟

  • سائل: واعظہ وحیدمقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 03 مارچ 2011ء

زمرہ: عبادات

جواب:

ایسے خواب برے نہیں ہیں اور یریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ رات کو سوتے وقت آیت الکرسی پڑھا کریں اور سورۃ بقرہ کا کوئی حصہ پڑھا کریں اور باوضو ہو کر سویا کریں۔

شیطان کبھی بھی نیکی اور اچھی چیزوں کا وسوسہ نہیں ڈالتا بلکہ بُرائی اور گناہ کا وسوسہ ڈالتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو شیطانی وسوسوں سے بچائے۔ امین

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان